اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میرے ساتھ غداروں جیسا سلوک کیا گیا، عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 25 مئی کو جو ظلم کیا گیا وہ کبھی نہیں بھولوں گا۔ میرے ساتھ غداروں جیسا سلوک کیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جیسی سیاسی سرگرمی کبھی کسی سیاسی جماعت نے نہیں کی اور لانگ مارچ کے لیے نکلنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ تحریک 7 ماہ پہلے شروع ہوئی تھی جب ہماری حکومت سازش کے ذریعے گرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 7 ماہ سے تحریک انصاف اپنا مؤقف عوام میں لے کر جا رہی ہے اور ہماری حکومت کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا۔ جو میں نے 7 ماہ میں دیکھا وہ 26 سالہ سیاست میں نہیں دیکھا۔

عمران خان نے کہا کہ بچوں کو بھی اپنی تحریک میں شرکت کرتے دیکھا اور خواتین نے بچوں کے ہمراہ مارچ میں شرکت کی۔ جاگی ہوئی قوم ہی اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کرتی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں پرامن احتجاج کرنے والوں کو قتل کیا گیا اور 25 مئی کو جو ظلم کیا گیا وہ کبھی نہیں بھولوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کئی جگہ جلسوں میں جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا گیا اور جنہوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی وہ ابھی بھی وہیں بیٹھے ہیں۔ موت غلامی سے زیادہ بہتر ہے اور غلامی کرنی ہے یا آزادی لینی ہے فیصلہ عوام کرے گی۔ مےفیئر اپارٹمنٹ مریم کے نام پر اس وقت تھے جب یہ 20، 21 سال کی تھیں اور بلاول بھٹو کا سیاست میں کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا جبکہ ان کو ابھی تک اردو بولنی نہیں آتی۔ بلاول ڈھونڈتا پھرے گا کہ چوری کا پیسہ کہاں کہاں رکھا ہوا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حقیقی آزادی کا مارچ اب ختم نہیں ہو گا اور یہ مارچ ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنے تک جاری رہے گا۔ قوم کے فیصلے قوم میں ہونے چاہئیں اور ہمیں کسی سپر پاور کی غلامی نہیں کرنی، یہ ملک دنیا سے مانگنے کے لیے تو نہیں بنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اپنی بیماری کا پتہ نہیں چلنے دیا اور قائداعظم نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیماری کی وجہ سے ملک بننے میں رکاوٹ آجائے۔ ہندوستان بھی ہمارے ساتھ ہی آزاد ہوا تھا لیکن اس کے فیصلے دیکھ لیں۔ ہندوستان بھی امریکہ کا اتحادی ہے لیکن ہندوستان نے روس سے سستا تیل خریدا اور غلام ملک پر مسلط کر دیئے گئے ہیں۔ ہماری فیصلے وہ ہونے چاہیئیں جس سے قوم کا فائدہ ہو۔