اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نومبر 26 امپورٹڈ حکومت کاآخری دن ہوگا، بیرسٹر سیف

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا کہ 26 نومبر کا دن امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کا دن ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کال پر خیبرپختونخوا سے عوام کی بڑی تعداد راولپنڈی پہنچے گی اور حقیقی آزادی مارچ عوام کو حقیقی آزادی دلائے گا۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ میں اضافہ ہو چکا ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی اور بیرونی سازش کا حساب برابر کریں گے، کرپٹ اور چور ٹولے کو بھاگنے نہیں دیں گے۔