اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نئے آرمی چیف کی تقرری ؟ وزیر اعظم کو 6 نام موصول

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے ، سمری میں چئیرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

جی ایچ کیو نے 6 سینئرترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بجھوا دیئے تھے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، انشاء اللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے بیان کے مطابق جی ایچ کیو کی جانب سے 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بجھوا دیئے گئے ہیں، جی ایچ کیو کی سمری کی روشنی میں نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا تقرر کیا جائے گا۔

سمری میں ان افسران کی پروفائل پر مشتمل ڈوزئیر بھی شامل ہے۔ اس سمری کی روشنی میں وزیراعظم اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے ایک افسر کا انتخاب کرکے انہیں آرمی چیف نامزد کریں گے۔ جبکہ ایک آفیسر کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کیا جائے گا۔ صدر مملکت وزیراعظم کی سفارشات کی روشنی میں اس نام کی توثیق کرتے ہیں۔ سنیارٹی میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر سرفہرست ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیراس وقت کوارٹر ماسٹر جنرل جی ایچ کیو فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا تعلق آفیسرٹریننگ سکول منگلا سے ہے، جو 75ویں لانگ کورس سے جونیئر اور 76ویں لانگ کورس سے سینئر ہے۔