اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئمہ بیگ کا نیا گانا’کہانی سُنو‘ یو ٹیوب پر ٹرینڈ کرنے لگا

کراچی: بلوچ گلوکار اور کمپوزرکیفی خلیل کا مشہور گانا ’کہانی سُنو‘ آئمہ بیگ کی آواز میں بھی ریلیز کر دیا گیا۔

آئمہ بیگ نے اپنی سُریلی آواز میں رواں سال کے سپرہٹ گانے ’کہانی سنو‘ کا فی میل ورژن ریلیز کر دیا ہے جو ریلیز کے فوری بعد ہی ٹرینڈ بن گیا ہے۔


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے یہ نئی میوزک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں مائیک تھامے یہ گانا گاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ’کہانی سُنو‘ چند ماہ پہلے کنا یاری کے بلوچ گلوکار کیفی خلیل نے ریلیز کیا تھا یہ گانا 2022 کا سپرہٹ گانا رہا جسے یوٹیوب پر ایک کروڑ 80 لاکھ دفعہ سنا جا چکا ہے جبکہ اسپاٹیفائی پر 60 لاکھ مرتبہ سنا جا چکا ہے۔