اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خوابوں کو پورا کرنے کیلئے گھر سے بھاگنا بھی پڑا، شہناز گل

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور ٹی وی اور فلم اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں گھر والے سپورٹ نہیں کر رہے تھے تو وہ اپنے خوابوں کوپورا کرنے کیلئے گھر سے بھاگ گئی تھیں۔

شہناز گل نے حال ہی میں بھارتی ٹی وی شو انڈین آئیڈل 13 میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں شہناز کو کنٹیسٹنٹ سے گفتگو کرتے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے دیکھا گیا۔


شہناز گل نے کنٹیسٹنٹ کو بتایا کہ وہ لوگ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں گھر والوں کا سپورٹ حاصل ہے۔ شہناز نے اپنے ماضی کو یا د کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اداکاری اور گلوکاری کا بےحد شوق تھا مگر گھر والے انہیں سپورٹ نہیں کرتے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اپنی والدہ کو پہلے غیر ملکی دورے پر دبئی لے کر گئی اور یہ احساس غیریقینی تھا کیوں کہ انہیں اپنے والدین کیلئے ہمیشہ کچھ کرنا اچھا لگتا ہے۔