اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جدہ میں شدیدبارش سے معمول کی زندگی متاثر

جدہ: سعودی عرب کے شہر جدہ میں طوفانی بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو رات گئے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے متعدد سڑکیں زیر آب آگئیں اور کچھ انڈرپاسز میں پانی بھر گیا۔ بارش کا پانی کھڑا ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثرہوئی۔

شہری دفاع کے محکمہ کی جانب سے احتیاطی اقدامات کے طور پرانڈرپاسز کے باہر خصوصی کشتیاں بھی کھڑی کی گئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔

سعودی قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ جدہ اور بحرہ میں جمعرات کی شب ہونے والی بارش کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کاامکان ہے۔ شاہراہوں پرسفرکرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اورانتہائی ضرورت کے بغیر گھر سے نہ نکلیں۔