اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پرحملہ،4 ہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکواڑہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں ن نےراکٹ لانچرز اور دستی بموں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ڈی پی او شعیب خان کے مطابق دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر17 سے زائد راکٹ لانچرز فائر کیے، اور جدید اسلحے سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جب کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او شعیب خان اور ڈی ایس پی صدر حافظ عدنان اور اپنے سکواڈ کے ہمراہ بروقت پہنچ گئے اور دہشت گروں کو منہ توڑ جواب دیا، دہشت گردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، جب کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔