اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بلدیاتی انتخابات کا بڑا اپ سیٹ، تحریک انصاف کے خرم شیر زمان الیکشن ہار گئے

کراچی بلدیاتی انتخابات میں اب تک کاسب سے بڑ اپ سیٹ۔تحریک انصاف کراچی کے صدر اور میئر کے امیدوار خرم شیر زمان یو سی کا الیکشن ہی ہار گئے ۔

خرم شیر زمان کو پیپلز پارٹی کےنجمی عالم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔نجمی عالم نےاس نشست پر2 ہزار 696 ووٹ حاصل کیے۔

خرم شیر زمان اس حلقہ سے 10 سال سے صوبائی اسمبلی کے ممبر منتخب ہو رہے ہیں ۔رکن صوبائی اسمبلی ہونے کے باوجود وہ یوسی کا الیکشن لڑ رہے تھے۔

اس کے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اپنی نشست پر کامیاب ہوئے ۔