اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاک امریکا دفاعی مذاکرات واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے، تاریخ طے پا گئی

اسلام آباد(آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات جاری ہیں ، پاک امریکا مڈ لیول دفاعی مذاکرات 13 سے 16 فروری تک واشنگٹن ڈی سی میں ہوں گے، ان مذاکرات کا پہلا دور جنوری 2021ء میں پاکستان میں منعقد ہوا تھا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ مذاکرات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے امور زیر بحث آئیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی طرف سے انٹرایجنسی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف کریں گے، وفد میں وزارت خارجہ، جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور تینوں مسلح افواج ہیڈ کوارٹرز کے حکام شامل ہیں، امریکی ٹیم کی نمائندگی انڈر سیکریٹری ڈیفنس آفس کرے گا۔