اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتیں 34 ہزار سے متجاوز

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سے بھی تجاوز کر گئیں ، زخمیوں کی تعدادمیں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

ترکیہ کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک ہفتہ قبل آنے والے زلزے میں ابھی تک 29 ہزارکے قریب متاثرین امداد کے منتظر ہیں جبکہ 1 لاکھ 47 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ترکیہ میں پھنسے پاکستانی طالب علم وطن واپس پہنچ گئے

دوسری جانب شام میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز شام میں ملبے تلے دبے ہوئے زندہ افراد کی تلاش کے لیے جاری آپریشن روک دیا گیا،شام میں اب ملبہ ہٹانے کے لیے آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔