اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکیہ اور شام میں زلزلہ: اموات کی تعداد42 ہزار سے متجاوز

ترکیہ اور شام میں آنے والے ہولناک زلزلے میں تاحال امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں ابھی تک 36 ہزار 187 اموات کی تصدیق کی جا چکی ہے۔اس حوالے سے ریسکیو کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔حکام نے مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ترکیہ زلزلہ:5 دن بعد 9 سالہ بچے کو ملبے تلے سے بحفاظت نکال لیاگیا،بچے کی فرمائش سن کرریسکیو ٹیم آبدیدہ

اقوام متحدہ کی جانب سے ترکیہ میں زلزلے زدگان کی امداد کے لیے1 ارب ڈالر کی اپیل کی ہے۔اقاوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ یہ فنڈ ترکیہ میں 52 لاکھ افراد کو 3 ماہ کے لیےفراہم کیا جائے گا۔

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے ٹیلی میراتھن نشریات بھی جاری ہیں ۔ مختلف ٹی وی چینلز نےابھی تک 6 ارب ڈالر سے زائد کی امداد جمع کی ہے۔