اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

واشنگٹن کیساتھ بعض امور میں ریاض کے اختلافات موجودہیں، سعودی وزیر خارجہ

جرمنی میں ہونے والی میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے کردار سے متعلق مذاکراتی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں قومی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ریاض کے واشنگٹن کے ساتھ بعض امور میں اختلافات ہیں جو پوشیدہ نہیں ہیں۔سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی منڈیوں میں استحکام کے لیے ریاض سنجیدگی سے کام کر رہا ہے، سعودی عرب اور روس کا اچھے تعلقات برقرار رکھنا سب کے لیے فائدہ مند ہے۔