اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی صدر جوبائیڈن اچانک غیر اعلانیہ دورہ پر یوکرین پہنچ گئے

امریکی صدر آج یوکرین کے غیر اعلانیہ دورہ پر دارلحکومت کیف پہنچے جہاں انہوں نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے ملاقات بھی کی ۔

امریکی صدر کی جانب سے یوکرینی ہم منصب کو ہتھیاروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ایسے موقع پر یوکرین پہنچے ہیں جب یوکیرن میں روس کے خلاف جنگ میں ایک سال مکمل ہونے کے بعد یوم دفاع منانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے امریکی صدر کی آمد کے حوالے سے حملوں کی دھمکی بھی دی گئی تھی تاہم روس کی جانب سے ایسا کوئی بھی قدم سامنے نہیں آیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدرکی جانب سے دورے کی کوئی پیشگی تفصیلات یا اطلاع نہیں دی گئی تھی ۔

امریکی صدر یوکیرن کے دورہ پر پہنچے تو یوکرین کے صدر ویلاد میر ذلینسکی نے ان کا استقبال کیا، بعد ازاں دنوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ،ملاقات میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ سے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔