اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکیہ زلزلہ:بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالر کی لاش 12 روز بعد برآمد

ترکی کے سرکاری چینلز کے مطابق 6 فروری کو آنے والے زلزلے میںجہاں ہزاروں لوگ اس خوفناک اوردل دہلا دینے والی قدرتی آفت کا شکار ہوئے وہیں افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی فٹ بالر کرسچین آتسو بھی اس آفت کا شکار بن گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق فٹ بالر کی میت کو 12دنوں کے بعد ملبے سے نکال لیا گیا ۔ کرسچین آتسوکی شناخت ان کے پاس موجود موبائل فون سےہوئی ۔

امریکی صدر جوبائیڈن اچانک غیر اعلانیہ دورہ پر یوکرین پہنچ گئے

خبروں کے مطابق کرسچین آتسو اپنے ملک کے علاوہ ترکیہ کے معروف فٹبال کلب ہاتایااسپور ٹس کلب کے لئے بھی کھیلتے تھے،31 سالہ کرسچین آتسو کے ترجمان نے سوشل میڈیا پران کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ” میری دلی تعزیت انکےچاہنے والوں ،ان کے عزیز واقارب کے ساتھ ہے،میں اسغم کے موقع پرتمام لوگوں کی دعاؤں ، قربتوںاورحمایتوںکا شکرگزار ہوں“۔

دوسری جانب ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں ابھی تک 40 ہزار 642 اموات کی تصدیق کی گئی ہے، بیشتر صوبوں میں ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش اور ریسکیو کا کام ختم کردیا گیا ہے۔