اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسرائیلی فوج کی بربریت:مغربی کنارے پر آپریشن کے دوران 2 بچوں سمیت13 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میںآپریشن کے دوران 2 بچوں سمیت 13 فلسطینیوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فلسطین کی سرکاری ایجنسی وافا نے مغربی کنارے کے شہروں رملّہ، جنین، بیت اللحم اور تل کریم میں لئے گئے فلسطینی باشندوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

فلسطینی ایجنسی کےمطابق ا مشرقی القدس کے علاقوں عیسویہ، الرام اور حزمہ میں ایک بچے سمیت 4 فلسطینیوں، رمّلہ میں 4، جنین میں 2، تل کریم میں ایک اور بیت اللحم میں ایک بچے سمیت 2 فلسطینی باشندوںکو حراست میں لے لیا ہے۔

اس تناظر میں واضح رہے کہ اسرائیلی اہلکاروں نے مختلف دعووں، حیلوں اور بہانوں کی بنیاد پر دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں فلسطینی باشندوں کے گھروں پرغیر قانونی ریٹ اور چھاپوں کی مدد سے فلسطینیوں کواپنی تحویل میں لینے کا وطیرہ بنا لیا ہے۔