اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکیہ اور شام میں ایک بار پھر 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ،3 افرادجاں بحق

ترکیہ اور شام کے سرحدی علاقے میں ایک مرتبہ پھر زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث اب تک تین افراد جاں بحق اور 680 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت6 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 4 منٹ پر آیا جس کے جھٹکے مصر اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد 26آفٹر شاکس بھی آئے جس کے باعظ انطاکیہ اور حاطے میں زلزلے سے کئی مزید عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ میئر حاطے سٹی کا کہنا ہے کہ نئے زلزلے سے بھی کئی لوگ ملبے تلے دب گئے ہیں۔

زلزلے بعد سرحدی علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز تیری سے وائرل ہوگئی جس میں زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں کو جھولتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔