اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک انصاف نے پشاور میں جیل بھرو تحریک ملتوی کر دی

تحریک انصاف نے پشاور میں آج جیل بھرو تحریک ملتوی کر دی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک عمران خان کے کہنے پر ملتوی کی گئی ہے۔

پرویز خٹک کاکہنا ہے کہ آج پشاور میں سینکڑوں کارکن گرفتاری دینے کے لیے سینٹرل جیل کے گیٹ پر پہنچے لیکن پولیس نے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا۔

پشاور سے شاہ فرمان، عاطف خان ، عبد الشکور سمیت دیگر رہنما بغیر گرفتار کے واپس چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ جیل بھرو تحریک کو ناکام بنانا چاہتی ہے۔ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ لیڈر شپ کو گرفتار کر لیا جائے اورکارکنوں کو گرفتار نہ کیا جائے ۔انتظامیہ صرف لیڈر شپ کو گرفتار کر رہی ہے۔