اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ن لیگ کا عدلیہ پر حملوں کا مقصد الیکشن سے بچنا ہے،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ عدلیہ پر حملے کر کے الیکشن سے بچنا چاہتی ہے،یہ جانتے ہیں عوام ان کے ساتھ نہیں ۔

عمران خان کاکہنا تھ کہ (ن) لیگ کا عدلیہ پر حملوں کا مقصد الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا ہے، یہ چاہتےہیں کہ عدلیہ دباؤ میں آکر آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے کہنا چاہتا ہوں یہ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم وقت ہے،پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نگران حکومت 90 دن کے بعد تک کیسے رہ سکتی ہے، نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے۔یہ عوامی فیصلے کیسے کر سکتے ہیں ، آئین کے مطابق عوام کی فیصلے صرف ان کے منتخب نمائندے ہی کر سکتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی طور پر کرپٹ الیکشن کمشنر آج تک پاکستان کی تاریخ میں نہیں آیا۔نگران حکومت کے قیام کے لیے ہم نے غیر جانبدار لوگوں کے نام دیے لیکن الیکشن کمیشن نے چن کر وہ بندے لگائے جو کہ ہمارے سخت مخالف تھے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے گرفتار کیے گئے لوگوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔یہ سمجھتے ہیں ہمارے لوگ ڈر جائیں گےلیکن ہم کسی صورت بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تحریک انصاف نے پشاور میں جیل بھرو تحریک ملتوی کر دی

جیل بھرو تحریک کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ پرامن احتجاج کا ایک طریقہ ہے جب سے ہماری حکومت گئی ہےہمارے لوگوں پر ایسے ظلم کیے گئے جیسے مارشل لامیں بھی نہیں کیے جاتے۔