اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بینچ میں تبدیلی :جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آج کے مقدمات سننے سے انکار

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج کے دن سماعت کیلئے مقرر کردہ مقدمات سننے سے انکار کردیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عسیٰی نے کہا کہ بینچ کی تشکیل سپریم کورٹ کے رولز کے مطابق ہوتی ہے ۔

مریم نواز کی ججز پر تنقید :توہین عدالت کی کارروائی کے لیےچیف جسٹس کو خط ارسال

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی اور میرا بینچ تبدیل کیوں کیا؟رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس کے سیکریٹری نے بینچ تبدیل کرنے کیلئے کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اچانک بینچ کی تبدیلی سے شبہات جنم لیتے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ ججز کے بینچ اسٹاف افسر چلاتا ہے۔ بینچ آپ نہیں ہم چلائیں گے۔ پوری دنیا اس کیس کو دیکھ رہی ہے، اپنا موقف سوچ کر بتائیں ۔ اب ہم اس بینچ میں جو مقدمات ہیں اس کی سماعت نہیں کریں گے ۔