اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گھی کی قیمت میں 115 روپے فی کلو اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی کے نرخوں میں 115 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سبسڈی والے گھی کی قیمت 375 سے بڑھا کر 490 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے مستفید افراد اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے ، ان کے لئے گھی کی فی کلو قیمت 300 روپے برقرار رہے گی۔

وزیر اعظم پیکچ کے تحت جنرل سبسڈی والے گھی کی قیمت میں دو ماہ میں دوسری بار اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل یکم جنوری2023 کوگھی کی قیمت میں فی کلو 75روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

اس طرح دو ماہ میں وزیر اعظم پیکچ کے تحت گھی مجموعی طور پر190 روپے مہنگا ہوا۔