اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جیل بھرو تحریک:پی ٹی آئی کے 12 کارکنان کی ضمانت منظور

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار کئے گئے 12 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد امتیاز باجوہ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا، کارکنان کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں 2 دھڑے بننا خطرناک ہے، الیکشن نہ ہوئے تو مارشل لا لگے گا: اعتزازاحسن

پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، رہائی پانے والے کارکنوں میں سعید احمد ملہی، شمش پرویز، عمران عباس، عمیر، محمد زمان، فاضل خان، عون عباس، فرحان ظفر، اعجاز احمد، محمد عمران اور علی حسن شامل ہیں۔