اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد ہائی کورٹ: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار،بیان حلفی ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ٹرائل کورٹ کی جانب سے جاری کردہ نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کی جانب سے ہائیکورٹ میں جمع کرائے جانے والا انڈر ٹیکنگ ٹرائل کورٹ میں جمع کرایا جائے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ:عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عمران خان اپنا بیان ٹرائل کورٹ میں داخل کریں ۔ سیشن کورٹ اس بیان حلفی کوقانون کے مطابق دیکھے اور فیصلہ دے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئےتحریک انصاف کی درخواست نمٹا دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کا زمان پارک میں پولیس آپریشن فوری طور پر ختم کرنے کا حکم

یاد رہے کہ عمران خان کے وانرٹ گرفتاری منسوخ کرنے کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی ۔ جس پر اعتراضات نمٹانے کے بعد آج کیس کی سماعت ہوئی ۔