اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت کو ارسال

چیرمین سینیٹ نےسپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا۔

صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل باقاعدہ اقانون کی صورت اختیار کر لے گا۔ اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری آج سینیٹ اجلاس میں دی گئی تھی۔

پانچ رکنی بنچ ہو یا فل کورٹ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا: عمران خان

گزشتہ روز صدر عارف علوی کا کہنا تھا سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 پر سپریم کورٹ کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بل پر دستخط کرنے کا فیصلہ اس وقت کروں گا جب یہ میرے پاس آئے گا، دعا ہے کہ ججز آپس میں اتفاق پیدا کریں۔

عدالتی اصلاحات بل سینٹ سے بھی منظور

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے تحت سو موٹو نوٹس لینے کا اختیار اب اعلیٰ عدلیہ کے 3 سینیئر ترین ججز کے پاس ہو گا۔