اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کےلانگ مارچ کا اسپانسرجنرل باجوہ تھا:خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا کورٹ مارشل او ر پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے۔

عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے جنرل باجوہ تھا ، ابھی تک ساری لڑائی چیف جسٹس کی تعیناتی پر ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہتا تھاکہ عمران خان کا لانگ مارچ جنرل باجوہ کا اسپانسر کردہ تھا اور اس پر وزیر آباد کا حملہ بھی جعلی تھا ۔

ایک شخص کوریلیف اور پارلیمنٹ کوچیلنج کیا جارہا:خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک دن میں ٹانگیں ٹھیک ہو گئی ہیں ، سر سے ٹوکری بھی ہٹ گئی ، پی ٹی آئی کی پچھلی لڑائی آرمی چیف کی تعیناتی پر تھی اور اب چیف جسٹس کی تعیناتی پر ہے ، پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا دل ہے کہ جانے سے پہلےجانشینی کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں ، ہماری حکومت رہے گی چیف جسٹس کاتو 3 ماہ میں جانا طے ہے۔

وزیردفاع کاکہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض کے کورٹ مارشل کا فیصلہ فوج کا ادارہ کرے گا۔ حکومت بڑے فیصلے لینے کو تیار ہے،ماضی کی عسکری قیادت عمران خان کیلئے ایک ٹول کے طور پر استعمال ہوئی ۔

خواجہ آصف کا مزید یہ کہنا تھا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والے زلمےخلیل زاد قوم فروش وطن فروش آدمی ہے ۔