اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی :70سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث گینگ گرفتار

کراچی : صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی میں رینجرز نے 2 ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا ، جنہوں نے 70 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں کو سرانجام دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی 70 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کا نام ابو طالب اور توصیف شاہ ہے ۔

کراچی : ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون پولیس اہلکارپر تیزاب پھینک دیا گیا

ترجمان کے مطابق ملزمان نے 6 مئی کو بنگلہ بازار اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی تھی اور گھر کے باہر کھڑے شہری کو بھی گن پوائنٹ پر پر لوٹا ،ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، سائٹ ایریا اور اطراف میں وارداتیں کرتے تھے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔