اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاک ایران سرحد پر فائرنگ،2فوجی جوان شہید

پاک ایران سرحد بلوچستان کے علاقے سنگوان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2فوجی جوان شہیدہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق شہدا میں سپاہی حسنین اشتیاق اورسپاہی عنایت اللہ شامل ہیں، جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سنگوان چوکی پر فوجی دستے پہلے سے چوکس تھے،فورسز نے فوری جواب دیا اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

شمالی وزیرستان:چیک پوسٹ پر خود کش حملہ،3اہلکار شہید

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیاہے،دہشتگردوں کے فرار کا راستہ روکنے کے لئے فورسز نے ایرانی حکام سے رابطہ کر لیاہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فورسز امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔