اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری سے اسلحہ برآمد:پولیس

9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنماء اعجاز چوہدری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق پستول فارنزک لیب بھجوا دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے 9 مئی کو پرتشدد احتجاج اور عسکری و نجی املاک پر حملے کئے گئے تھے۔

پولیس نے 9مئی کے واقعات پر گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے ریمانڈ کے دوران ان سے پستول برآمد کرلیا۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے پی ٹی آئی چھوڑ نے کے امکان مسترد کر دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری سے برآمد پستول فارنزک لیب بھجوا دیا گیا، اعجاز چوہدری نے 9 مئی کو مسلح ہوکر احتجاج کیا تھا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ بھی کرایا جاچکا ہے۔