
بھارت میں آنے والے بائپر جوائے کے خوفناک اثرات آنے لگے، مختلف واقعات میں اب تک 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی میں آنے والے بائپر جوائے کے باعث 4 افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والے چاروں نوجوان تھے۔
محکمہ موسمیات نے 125-135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ طوفانی ہوا کی رفتار کی پیش گوئی کی ہے، جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
خبروں کے مطابق گجرات کے جنوب میں ممبئی میں پولیس اہلکار نے کہا کہ پیر کی شام جوہو کے ساحل پر 4 لڑکے ڈوب گئے۔
بپرجوائے طوفان بھارتی ریاست گجرات کے ساحلی پل سے ٹکرا گیا، سمندری طوفان بھارت اور پاکستان کی ساحلی پٹی کو متاثر کر رہا ہے۔#Karachi #Tsunami #india #HareemShah #SheikhRasheed #Bandial #earthquake #Gujarat #NewsUpdate #LatestNews #EXCLUSIVE #Pakistan pic.twitter.com/GRpcnDLOWa
— News Alert (@TheNewsAlertPK) June 13, 2023
اب تک، ہمیں دو کی لاشیں ملی ہیں، اور باقی دو کو تلاش کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ طوفان بحیرہ عرب میں اونچی لہروں، موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ گجرات کے ساحلی علاقوں کو ٹکرایا۔
سمندری طوفان” بائپر جوائے “کراچی سے صرف 460 کلومیٹر دور
ریاستی حکومت نے کہا کہ ساحلی گجرات کے8 اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ، انتظامیہ ماہی گیری جمعہ تک معطل کر دی ہے اور سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
گجرات ملک میں تیل کی بہت سی تنصیبات اور بڑی بندرگاہوں کا گھر ہے اور زیادہ تر کو کام معطل کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔1998ء کے ایک طوفان نے گجرات میں کم از کم 4 ہزار افراد کو ہلاک اور کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔