اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کو ثاقب نثار جیسے ججز کی تلاش ہے:شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو ثاقب نثار جیسے ججز کی تلاش ہے ۔

ایک بیان میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دل ہے کہ عدلیہ ثاقب نثار جیسے ججز پر مشتمل ہو کہ جو انکی مرضی کے مطابق فیصلے دیں ۔

عمران خان غیر قانونی فیصلوں کی بدولت بطور رشوت پی ٹی آئی کے ٹکٹ بیچ سکیں، شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہا ئیکورٹ نے بتا دیا ہے کہ عمران خان کی درخواست واضح طور پر بتا رہی ہے کہ کپتان کھیل جیتنے کیلئے صرف اپنے امپائرز ہی چاہتا ہے۔

عمران خان کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر عمران خان نے تو شہ خانہ کیس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہا ئی کورٹ جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

چیئر مین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کے خلاف درخواستیں دوسرے بیچ کو منتقل کرنے کی پٹیشن دائر کی ہے۔