اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

توشہ خانہ کیس:چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست آخری مرتبہ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست آخری بار منظور کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللّٰہ نیازی سے استفسار کیا کہ ملزم کدھر ہے؟

توشہ خانہ کیس:عمران خان پر فرد جرم عائد

وکیل نیاز اللّٰہ نیازی نے جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پہلے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیں گے، جج ہمایوں دلاور نے وکیل نیاز اللہ نیازی سے کہا کہ آپ کریمنل وکیل ہیں، 7 ماہ سے کیس التواء کا شکار ہے، کبھی ایسا دیکھا ہے کہ 7 ماہ سے کیس چل رہا ہو اور ملزم صرف ایک بار عدالت میں پیش ہوا ہو۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے آج آخری بارحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر رہا ہوں، کل سے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔