اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رضاربانی اوراسحاق ڈارسمیت کوئی بھی سیاستدان نگران وزیراعظم ہوسکتا ہے،رانا ثنااللہ

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نواگست کی رات اسمبلی تحلیل کردیںگے ، انتخابات کو کسی سازش یا خاص مقصد کے تحت آگے نہیں بڑھایا جائے گا ، اسحاق ڈارکا نام ن لیگ نے نہیں دیا ،رضاربانی اوراسحاق ڈارسمیت کوئی بھی سیاستدان نگران وزیراعظم ہوسکتا ہے، تاہم تمام جماعتیں متفق ہیں کہ نگراں وزیراعظم سیاستدان ہوگا ۔

سماء کےپروگرام“ندیم ملک لائیو“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بینظیربھٹوکی شہادت کےڈھائی،3ماہ بعدالیکشن ہوئےتھے،کسی سازش کےتحت الیکشن ملتوی نہیں ہوں گے،ایسا نہیں ہوسکتاکہ حکومت3ماہ کی چھٹی پرچلی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے،مردم شماری کی ویری فکیشن بہت ضروری ہے،مردم شماری نوٹیفائی ہونے سے مزید تنازعات جنم لیں گے،بلوچستان کےدوست کہہ رہےہیں ہماری آبادی کو صحیح نہیں گناجاتا، مردم شماری میں سب سےبڑا اعتراض کراچی کی آبادی کا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی140سیٹیں ہیں،275کےہاؤس میں سادہ اکثریت سےزیادہ بنتی ہیں،صوبوں کوجودےدیاگیاوہ واپس نہیں لیاجاسکتا،صوبے ریونیو کلیکشن مزید بہتر کریں، ریونیوکلیکشن کانظام تباہی کررہا،ٹیکس لینےمیں زیادتی ہورہی ہے،ٹیکس لینےوالا 50 ہزار کیلئےلاکھ کی جگہ10لاکھ نوٹس کاکہتاہے۔

راناثنااللہ دہشتگردی کے مقدمے سے بری ہوگئے

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نےاسحاق ڈارکانام نگراں وزیراعظم کیلئےنہیں دیا،اسحاق ڈار،رضاربانی سمیت کسی سیاستدان کانام ہوسکتاہے،ٹیکنوکریٹ کبھی نیوٹرل نہیں ہوتے، نگراں وزیراعظم سیاست دان کوہوناچاہیے۔

ان کاکہناتھا کہ ہم نےجونام دینےہیں وہ سب دیکھ بھال کردینے ہیں،راجاریاض مہرلگادیں گےتواتحادی نگراں وزیراعظم کےمعاملےکاجائزہ لیں گےراجا ریاض فیصل آبادمیں اچھےامیدوارہیں،ان پرکوئی الزام نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوگرفتارکرنےسےبہترہے کیسزمیں ان کاٹرائل ہو،اس نےملک کی سیاست کوتباہ کردیا،سانحہ9مئی پرلوگوں کومعافی مانگنی چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی نے آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کی،ان کاکیس فوجی عدالت میں چلےگا،ان پرآرمی ایکٹ کےعلاوہ کوئی دوسراجرم نہیں لگتا،چیئرمین پی ٹی آئی نےجوجرم کیااس کی سزابھگتیں گے،جن لوگوں نے 9مئی واقعات میں حصہ نہیں لیاوہ الیکشن لڑیں،پرویزخٹک الیکشن میں ہمارےاتحادی نہیں ہوں گے۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ نوازشریف کواسٹیبلشمنٹ نےنکالاتھا،نوازشریف کونہ نکالاجاتاتو ہمارے گلےمیں پھندانہ لگتا،نوازشریف بات نہیں مانتےتھےاس لیےاسٹیبلشمنٹ چیئرمین پی ٹی آئی کولائی،چاہتےہیں چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالتی عمل سےنااہل،سزااورجیل ہو،نواز شریف الیکشن سےڈیڑھ ماہ قبل وطن واپس آئیں گے،نوازشریف وطن آئیں گےتو بھرپور استقبال ہوگا، نوازشریف عوام کےسامنےاپناپروگرام رکھیں گے۔