اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مجھے بھی وزیراعظم بننےکی آفر ہوئی لیکن مسترد کردی:خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جب میں قید میں تھا تو مجھے وزیراعظم بننے کی پیشکش کی گئی جو میں نے مسترد کر دی تھی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جو حکومت توڑ جوڑ کر بنائی گئی،شروع میں ہی اس میں خرابیاں پیدا ہوگئیں، 2019 میں پنجاب حکومت ہمارے پاس آ سکتی تھی۔

جیو نیوز کے مطابق خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ تجویز مالکان کی طرف سے آئی تھی یا نہیں؟ یہ مجھے نہیں معلوم، تجویز میں کہا گیا تھا کہ بطور وزیر اعظم آپ کا اور شاہد خاقان عباسی کا نام ہے ، مگر آپ کی قیادت کو ابھی انتظار کرنا پڑے گا،جس پر میں نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ اگر شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بن جائیں تو مجھے اعتراض نہیں ہوگا۔

آرمی چیف نے ایکسٹینشن کے بدلے پنجاب کی حکومت سنبھالنے کی پیشکش کی تھی، خواجہ آصف کا انکشاف

انہوں نےکہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن پر ہم نے بلینک چیک دیا تھا،ان کی ایکسٹینشن پر ہماری کوئی سودے بازی نہ تھی اور نہ کچھ مانگا تھا۔

جنرل باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع لندن میں سینیئر قیادت کا اجتماعی فیصلہ تھا ، نواز شریف کی واضح ہدایت تھی کہ ووٹ ضرور دیا جائے ۔