اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سڑک پر پڑے گڑھے نے دو زندگیاں نگل لیں،ماں بیٹی جاں بحق

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ٹریفک حادثے میں 30 سالہ ماں اپنی 5 سالہ بیٹی سمیت جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ صبح ساڑھے 4 بجے پیش آیا، فیضان اپنی 30 سالہ بیوی نگینہ اور 5 سالہ بیٹی ارمش کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ اچانک کتا پیچھے لگ گیا۔

بدحواسی میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سڑک پر موجود گڑھے میں گئی اور تینوں نیچے گر گئے۔ بدقسمتی سے تیز رفتار کچرے کا ٹرک انہیں کچلتا ہوا گزر گیا۔

پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیااور اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عاقب کے خلاف مقدمہ اہل خانہ کی جانب سے تدفین کے بعد درج کرایا جائے گا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں کتوں کی بہتات کی وجہ سے رات کے وقت باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ماں بیٹی کی ناگہانی موت پر پورا خاندان غم سے نڈھال ہے۔