اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تاجروں نے بجلی کے بل ادا کرنےسے انکار کر دیا

شہر قائد کے تاجروں نے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تاجرایسوسی ایشنز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام دشمن پالیسیوں اور ہوشربا مہنگائی کے باعث تاجر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، کراچی کے تاجروں کا دوسرا احتجاج بدھ 23اگست کو ریگل چوک پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تاجر عوام کے ساتھ مہنگائی کے دلدل میں دھنستے جارہے ہیں اور ادھار پر لیے گئے مال کی ادائیگیوں سے قاصر ہوگئے ہیں، تاجروں کی اکثریت اپنی بچت شدہ آمدنی استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر نادہندہ ہورہے ہیں اور اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ٹمبر مارکیٹ کے تاجر 23اگست کو بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہیں کریں گے، ٹمبر مارکیٹ کے بعد کراچی کی دیگر مارکیٹس بھی بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں حکومت پروٹوکول سسٹم کو ختم کرے، پروٹوکول سسٹم پر بھاری اخراجات کو بند کیا جائے، قوت خرید متاثر ہونے سے تاجروں کی آمدنی 25فیصد، اخراجات 75فیصد ہوگئے، جب کاروبار نہیں ہوگا تو ٹیکسوں کی وصولیاں بھی ناممکن ہوجائیں گی۔