اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

توشہ خانہ کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی کی سزا معطل،رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی کی اپیل کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کیجانب سے توشہ خانہ کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی کی سزا معطل کر دی گئی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 5اگست کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا ہے،گزشتہ روز ججز نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ، دو رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے رہائی کے احکامات بھی جا ری کر دیے ہیں ۔

توشہ خانہ کیس کا فیصلہ دینے والے جج ہمایوں دلاورکو عہدے سے ہٹا دیا گیا

یاد رہے سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے چیئر مین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور 1 لاکھ جرمانہ عائد کی سزا سنائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق رہائی کا حکم تو جاری کر دیا گیا ہے لیکن اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کی نااہلی ختم ہوئی ہے یا نہیں۔