اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے جہاں امن ہو،آرمی چیف

آرمی چیف جسٹس سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عالمی امن کی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے ۔

پاکستان ایک ایسا خطہ چاہتا ہے کہ جہاں امن قائم ہو ، اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے جائزہ ہو اجس میں آرمی چیف نے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے امن دستوں کو درپیش چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ایسا خطہ قائم ہو جہاں تجارت، ٹرانزٹ اور سرمایہ کاری تمام ریاستوں کیلئے خوشحالی کا باعث بنے ، یواین مسئلہ سلامتی کونسل قرار دادوں اور کشمیروں کی امنگوں کے مطابق حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کیلئے امن مشن کو مزید مؤثر بنائے،امن مشن کے تحفظ اور سیکیورٹی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی جبکہ اجلاس میں مختلف ممالک کے مندوبین اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سمیت سفارتی برادری کے ارکان بھی شریک ہوئے ۔