اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سارہ قتل کیس:والد،سوتیلی والدہ اور چچا پر قتل کاالزام عائد

برطانوی پولیس نے 10 سالہ بچی سارہ کے قتل کیس میں والد،سوتیلی والدہ اور چچا پر قتل کا الزام عائد کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرے پولیس کا کہنا ہے کہ سارہ شریف کے والد 41 سالہ عرفان شریف، سوتیلی والدہ 29 سالہ بینش بتول اور چچا 28 سالہ فیصل ملک کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق تینوں پر بچی کی موت کا سبب بننے یا ہونے دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انہیں آج گلڈفورڈ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تینوں افراد کو 10 سال کی سارہ شریف کے قتل کے شبے میں پاکستان سے برطانیہ واپسی پر گیٹ وک ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو ووکنگ میں اُن کے گھر سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے تھے۔