اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ورلڈ کپ 2023 ،ممکنہ پاکستانی سکواڈکے نام سامنے آگئے

کون کون ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جائیگا؟ ممکنہ 15 رکنی پاکستانی سکواڈ سامنے آگیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 15 ممکنہ کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان شامل ہوں گے۔

بھارتی باؤلر محمدسراج نےاپنی انعامی رقم گراؤنڈ سٹاف کودیدی

ممکنہ اسکواڈ میں محمد رضوان، افتخار احمد اور سعود شکیل بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سلمان علی آغا، شاداب خان اور محمد نواز بھی ممکنہ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

حسن علی اور ابرار احمد کا اسکواڈ میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف، محمد حارث، اسامہ میر اور وسیم جونیئر کا اسکواڈ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔