اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹک ٹاک پرنوجوان روزانہ کتنا وقت گزارتے ہیں؟

تحقیق کے مطابق 11 سے 17 سال کی عمر کے بچے اور نوجوان اپنا سب سے زیادہ وقت ٹک ٹاک پر گزارتے ہیں۔

مشن گن یونیورسٹی کے زیر تحت ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ 11 سے 17 سال کی عمر کے بچے اور نوجوان روزانہ اوسطاً ایک گھنٹہ 52 منٹ ٹک ٹاک پر گزارتے ہیں۔اس کے مقابلے میں فیس بک پر اس عمر کے افراد محض ایک منٹ گزارتے ہیں۔

اسی طرح 11 سے 17 سال کی عمر کے بچے اور نوجوان اسنیپ چیٹ پر 10 منٹ اور انسٹاگرام پر 16 منٹ گزارتے ہیں۔ٹک ٹاک کے مقابلے پر اگر کسی ایپ کو رکھا جا سکتا ہے تو وہ یوٹیوب ہے مگر وہاں اس عمر کے افراد اوسطاً 40 منٹ رہنا پسند کرتے ہیں۔

ٹک ٹک انتظامیہ نے روس میں سروس معطل کر دی

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس عمر کے کم از کم 50 فیصد نوجوانوں کے اسمارٹ فونز پر روزانہ 237 نوٹیفکیشنز آتے ہیں۔اس تحقیق کا مقصد یہ جاننا تھا کہ نوجوان اپنے اسمارٹ فونز کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق میں 11 سے 17 سال کی عمر کے 203 بچوں اور نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا جن کے اسمارٹ فونز میں ایسے سافٹ وئیر انسٹال کیے گئے جن سے یہ جاننا ممکن ہوگیا کہ وہ اپنی ڈیوائسز کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق نوجوان اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر ہی گزارتے ہیں اور اوسطاً روزانہ 153 منٹ تک مختلف ایپس استعمال کرتے ہیں۔