اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

887,663FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف اور عمران خان کو انصاف ملنا چاہیے، جاوید لطیف

 

لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور چیئر مین پی ٹی آئی کو انصاف دیا جائے تاکہ پتہ چلے کون ملک کا خیر خواہ ہے۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ کوئی مجرم ہے تو اسے بھی سزا ملنی چاہیے، ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے کہ آئینی ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں، سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے لیکن 9 مئی کے پودے کی آبیاری نہیں ہونی چاہیے۔

نواز شریف کے کیسز کا جلد فیصلہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ریاست ہی نہیں بلکہ اس خطے کو بھی نواز شریف کی ضرورت ہے، اس لیے اب آئینی ادارے محسوس کررہے کہ اب نواز شریف کے راستے میں انتقام سے بھری رکاٹیں حائل نہیں ہو سکتیں۔

نواز شریف کردار ادا کریں،سیاسی درجہ حرارت کم کرائیں:فواد

نواز شریف کے کیسز کی تاریخ منتخب کی جائیں میاں جاوید لطیف نے کہا کہ آئینی ادارے خود احتسابی کر رہے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، ووٹ کو عزت ملے گی تو ہی ملک معاشی گرداب سے نکل سکے گا، وزیراعظم جیالا ہوگا یا متوالا، یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن اصل پتہ انتخابی نتائج کے بعد معلوم ہوگا۔