اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آسٹریلیا کے دورہ سے انکار، حارث رؤف کے لیے بورڈ کا فیصلہ آ گیا

پی سی بی نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا سے انکار پر حارث رؤف  کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔

ڈائریکٹر میڈیا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) عالیہ رشید کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے لیے کھلاڑی تیار کرنے کی ضرورت ہے، ٹی 20 کی ٹیم تیار کریں گے تو ہر کوئی ٹیسٹ سے انکار ہی کرے گا۔

ان کاکہنا تھا کہ ٹی 20 اور ون ڈے کے لیے حارث کی دستیابی کو ضرور زیر غور لایا جائے گا ۔سینٹرل کانٹریکٹ کے مطابق ضروری ہے کہ جب بھی کسی کھلاڑی کو آواز دی جائے تو ملک کے لیے کھیلنے کو تیارہو۔

ڈائریکٹر میڈیا کاکہنا تھا کہ محمد حفیظ اور وہاب ریاض چاہتےہیں کہ ڈویلپمنٹ پراسس کے تحت ہر کھلاڑی کو ہر طرح کے فارمیٹ کے لیے تیار کرنا چاہیے۔یہی وجہ تھی کہ وہ چاہتے تھے کہ حارث رؤف کو ٹیسٹ سیریز کھیلنی چاہیے۔

حارث رؤف پسلی میں کھینچاؤ کی تکلیف محسوس کرنے لگے

انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی میں قابلیت ہے تو آپ کو ہر طرح کے فارمیٹ کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔یہ مناسب نہیں کہ آپ خود کو 4 اوورز تک محدود کر لیں۔

عالیہ رشید نے کہا کہ اگر ہر کھلاڑی ٹیسٹ میچز کھیلنے سے انکار کرے گا تو ایسی صورتحال میں پاکستان ٹیم کا کیا بنے گا؟