اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مونس الٰہی کے منجمداثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہیٰ کی منجمد جائیداد اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں

تفصیلات کے مطابق مونس الہیٰ کے 8 بینک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے۔ مونس الہی کے مختلف بینک اکاونٹس میں48 کروڑ 76 لاکھ سے زائد رقم آئی۔

رقم جمع اور نکلوانے میں استعال ہونے والے تمام بینک اکاونٹس منجممد کر دیے گئےہیں۔ دستاویزات کے مطابق مونس الہی کےمختلف بینک اکاونٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے۔

مونس الٰہی کی گرفتاری تک وارنٹ برقرار رہیں گے:عدالت

مونس الہیٰ کی 6 مختلف پراپرٹیز کو بھی منجمد کر دیا گیاہے جن میں قصور میں 5 اور راولپنڈی میں ایک پراپرٹی شامل ہے ۔

مونس الہی نے پراپرٹیزمنی لانڈرنگ سے بنائی ہیں۔ عدالت کے حکم پرمونس الہیٰ کے بینک اکاونٹس اور پراپرٹیزکو منجمد کردیا گیا۔