اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,179FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بلال پاشا نے خود کشی کرلی

بنوں: سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ بلال پاشا نے خود کشی کرلی۔

ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان نے بنوں کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او بلال پاشا کی خود کشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محمد بلال پاشاکئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

پولیس کے مطابق بلال پاشا کی خون میں لت پت لاش انکے گھر سے ملی جہاں انہوں نے خود کو گولی ماری، انکی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔

ڈی پی او بنوں اسماعیل کا کہنا ہے کہ بلال پاشا کی موت کا خود پہلو سے جائزہ لیا، یہ واقعہ خود کشی کا ہی ہے، تفتیش کے مطابق بلال پاشا کا ٹراسفر بنوں سے راولپنڈی ہو گیا تھا۔

خود کشی کرنے والا شخص ریسکیو آپریشن کے دوران پولیس کی گولی سے ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں جس میں یہ پتہ لگایا جائے گا کہ بلال پاشا کی موت خود کشی ہے یا قتل !

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بلال پاشا کے سر پر گولی لگنے کا زخم پایا گیا ہے، بلال پاشا کی نماز جنازہ کنٹونمنٹ بورڈ میں ادا کی گئی جسکے بعد انکی میت کو تدفین کیلئے انکے آبائی علاقے خانیوال روانہ کیا گیا۔