اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

عدالت نے معروف ٹک ٹاکر کو موت کی سزا سنا دی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے چوری کے دوران قتل کرنے کے کیس میں معروف ٹک ٹاکر کو موت کی سزا سنا دی۔

عدالت نے مجرم محمد نیاز(عالیان) کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ چوری کے مقدمے میں سات سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم نے گزشتہ برس 28 سالہ نوجوان سے گاڑی چھینی اور اسے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کو پشاور سے گرفتار کیا تھا۔

تہرے قتل کے ملزمان کو عمر قید کی سزا

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے بعد اس سے آلہ قتل بھی برآمد کیا جو کہ اس نے جائے وقوعہ سے کچھ دور جھاڑیوں میں پھینکا تھا۔

عدالتی کارروائی کے دوران گواہان نے بھی ملزم کی شناخت کی، تاہم ملزم نے الزامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ قتل کے وقت پشاور میں موجود تھا۔

ملزم کی جانب سے اس کی پشاور میں موجودگی ثابت نہ ہو سکی۔ جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئےملزم کو سزائے موت سنا دی۔