اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کم عمر افراد کو نسوار اور سگریٹ بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور، کم عمر افراد کو نسوار اور سگریٹ بیچنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے افراد کو نسوار اور سگریٹ فروخت کرنا غیر قانونی ہے جسکی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی سزا 3 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا غیر قانونی رکشہ بنانیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 77 ورکشاپس سیل

پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر افراد پر سگریٹ اور نسوار فروخت کرنیوالے کو ابتدائی طور پر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا اور دوسری بار بھی ارتکاب جرم کرنیوالے دکاندار کو 3 ماہ کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانا ادا کرنا ہو گا۔

پولیس نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سوات سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے ، سوات کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔