اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا، آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے انتخابات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آج ہی الیکشن شیڈول جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن نے آج ہی شیڈول جاری کرے گا۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور تمام صوبوں و اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردیے، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ اپنا کام کریں ہمیں اپنا کام کرنے دیں، اجازت دیں تو اب میں چھٹی پر چلا جاؤں۔

ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری

الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ آرڈر کے بعد جاری اپنا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دہانی کروادی۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزار عمیر نیازی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار صرف سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتا ہے۔

حکم نامنے میں کہا گیا کہ درخواست گزار اور جج دونوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظر انداز کیا۔ الیکشن کمیشن تربیتی پروگرام شروع کرے۔

سپریم کورٹ میں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔