اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بابر اعظم کی کپتانی کیسے گئی، ذکا اشرف کی مبینہ آڈیو لیک

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے سے متعلق مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔

ایکس پر ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد بابر اعظم کی کپتانی چھوڑنے سے متعلق اور شاہین کو محدود فارمیٹ میں قیادت کے فرائض سونپنے پر ایک نا معلوم خاتون سے گفتگو کر رہے ہیں، ذکا اشرف نے بابر کو دو فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا کہا تھا، جس پر بابر نے جواب دیا کہ میں فیملی سے مشورہ کرکے بتاؤں گا لیکن فیملی کے بجائے انہوں نے طلحہ نامی پلیئر ایجنٹ سے بات کی اور بعد ازاں تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے ٹیسٹ کی کپتانی لینے سے انکار کیا تو اسوقت ہمارے پاس پلان بی تیار تھا، ہم نے شان مسعود کو کپتانی دیدی اور شاہین کو ٹی 20 فارمیٹ میں قیادت کی فرائض سونپے۔

ذکاء اشرف کےچیئرمین پی سی بی بننے کے امکانات روشن

اس موقع پر نامعلوم خاتون نے کہا کہ شاہین بھی تو اپنے سسر شاہد آفریدی کے کنٹرول میں ہے، حسن علی بابر اعظم کیساتھ دوستی کی وجہ سے پاکستان سکواڈ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔