اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صنم جاوید کا مریم نواز کیخلاف الیکشن لڑنے کا اعلان

 

لاہور، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

صنم جاوید کے والد نے بتایا کہ صنم جاوید لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔

والد کے مطا بق صنم جاوید پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے مد مقابل ہونگی ، انکے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے متعلقہ دستاویزات اکٹھی کر رہے ہیں۔

جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

والد نے کہا کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی حاصل کروں گا ،وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گی۔