اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

9 مئی کے واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ 9 مئی کے واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ بتایا جائے سہولت کاروں کے ڈانڈے کہاں ملتے ہیں، اربوں روپے کے اخراجات کا حساب کون دے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر آج بھی کچھ لوگ ایسی سوچ کو بڑھاوا دے رہے ہیں، آپ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے تو مقبولیت کا پتہ چلے گا۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میں اس وقت بھی کہتا تھا کہ سہولت کاری ہو رہی ہے، کتنی آڈیوز لیک ہوئی تھیں؟ یہ تو بتایا جائے۔

ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان کو فوری ریلیف دینے کی استدعا مسترد کر دی

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اس کا بھی پتہ چلانا چاہیے کہ یہ آڈیوز کون لیک کرتا ہے، الیکشن کو متنازع بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔