اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بلوچستان میں پیپلزپارٹی کو کچھ دیا جارہا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

مصطفی ٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سرفراز بگٹی کے پیپلز پارٹی میں جانے سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کم ہوا ہے، لگ رہا ہے کہ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کو کچھ دیا جا رہا ہے۔

مصطفی ٰنواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی توقعات تھیں کہ باپ پارٹی کے کثیر تعداد میں لوگ بھیجے جائیں گے، ان کی یہ توقع تھی کہ جنوبی پنجاب سے کثیر تعداد میں الیکٹیبلز آئیں گے جو پوری نہ ہو سکی۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے تمام نگاہیں عدالتوں کی طرف ہیں تاہم ان کی مشکلات ختم ہوتی نظر نہیں آرہیں۔

جہلم: جی ٹی پر متعدد گاڑیوں میں تصادم، 1 خاتون جاں بحق،37 زخمی

بظاہر انتخابات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سیاسی میدان میں اترے ہوئے ہیں اور پارٹیوں کے منشور ہی نہیں آئے۔